مرکزی حکومت نے آج سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ اتراکھنڈ ہائی کورٹ کے اس حکم کو روک دے جس پر اتراکھنڈ میں صدر راج کے نفاذ کو رد کیا گیا ہے۔
اٹارنی جنرل مکل روہتگی مرکزی حکومت کے اعلی قانونی افسر نے آج یہ معاملہ جسٹس دیپک مشرا کی
بنچ کے سامنے پیش کیا جنہوں نے کہا کہ چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر اس معاملہ کو مناسب طریقہ سے درج کرنے کاحکم دیں گے۔
اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے کل ریاست میں صدر راج کے اعلان کو غلط ٹھہرا کر وہاں ہریش راوت کی قیادت والی کانگریس حکومت کو بحال کردیا تھا۔